8 ستمبر 2015 - 16:22
ہند و پاک کے درمیان ایٹمی تصادم کا امکان، امریکی جریدے کا دعویٰ

امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ موجود ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی جریدے نیوزویک نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ کا خدشہ موجود ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق 5 لاکھ 50 ہزار جوانوں کے ساتھ پاکستانی فوج عددی حجم کے لحاظ سے اس وقت دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ 11 لاکھ 50 ہزارفوجیوں کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔ایک ایٹمی تصادم جنوبی ایشیا کیلیے بربادی، عالمی معیشت کیلیے تباہ کن اور کرہ ارض کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان جنگ کا حقیقی امکان آج بھی موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲